ہاتھوں میں قرآن لیا ہے
ہاتھوں میں قرآن لیا ہے
رب کا یہ فرمان لیا ہے
اچھی طرح سے جان لیا ہے
میں نے تجھے پہچان لیا ہے
جیتے جی اک گھر نہ بنایا
مر کر قبرستان لیا ہے
تجھ سے بدلا لے کے رہوں گا
میں نے یہ دل میں ٹھان لیا ہے
ہمدردی سرکار کی دیکھو
کوڑی میں سب دھان لیا ہے
سب کچھ میں نے اس کو دے کر
اپنے لئے مسکان لیا ہے
تم سے شکوہ اب کیا کرنا
جبکہ رہبرؔ مان لیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.