ہاتھوں میں تلخ جام لیا اور سو گئے
ہاتھوں میں تلخ جام لیا اور سو گئے
ہم نے تمہارا نام لیا اور سو گئے
بے خوابیوں میں کٹ گئی شب تو بہ وقت صبح
ناکامیوں سے کام لیا اور سو گئے
شیرازۂ حیات جنوں میں بکھر گیا
یوں خود سے انتقام لیا اور سو گئے
اس بے وفا کی یاد جو آئی شب فراق
ہاتھوں سے دل کو تھام لیا اور سو گئے
حسرتؔ کو خود سے مل نہ سکی جب رہ فرار
ذوق جنوں سے کام لیا اور سو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.