حبس ہی حبس ہے ہوا بھی نہیں
کوئی کھڑکی نہ در کھلا بھی نہیں
وہ مسافت کہ پیر زخمی ہیں
چاک دامن سلا ہوا بھی نہیں
کشتی طوفاں میں گھر گئی میری
اور مرے ساتھ ناخدا بھی نہیں
ناں کوئی ہیر ہوں نہ سوہنی ہوں
پار جانے کا حوصلہ بھی نہیں
وقت کے بھی عجیب چکر ہیں
مجھ کو یہ وقت پر ملا بھی نہیں
ماں تو بچپن میں مر گئی میری
اب مرے ساتھ اک دعا بھی نہیں
ہائے یہ زیست کا سفر کوکیؔ
کٹ گیا ہے مگر کٹا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.