حدیث عشق و محبت کا راز داں ہوں میں
حدیث عشق و محبت کا راز داں ہوں میں
جو ماورائے تکلم ہے وہ بیاں ہوں میں
بہ قید ہوش نہ وابستۂ فغاں ہوں میں
یہ کیا مقام ہے اے دل بتا کہاں ہوں میں
بھٹک گیا ہوں کہ نزدیک آستاں ہوں میں
خیال دوست ٹھہر دیکھ لوں کہاں ہوں میں
اسیر وہم ہوں پا بستۂ گماں ہوں میں
یقیں کہ حد سے ابھی دور ہوں جہاں ہوں میں
بھلا دیا جسے دنیا نے وہ فسانہ ہوں
سنے نہ جس کو زمانہ وہ داستاں ہوں میں
تری نگاہ میں وہ کیا ہے کیا نہیں معلوم
وہ لفظ جس کا بہ ایں حال ترجماں ہوں میں
نگاہ برق میں دن رات یوں کھٹکتا ہوں
چمن میں جیسے کوئی شاخ آشیاں ہوں میں
جسے نہ مل سکا عنواں وہ اک فسانہ ہوں
جو ناتمام ہے زمزمؔ وہ داستاں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.