Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے آج مجھ پر عتاب ایسا کہ جیت کر ہار چن رہا ہوں

محمد راشد اطہر

ہے آج مجھ پر عتاب ایسا کہ جیت کر ہار چن رہا ہوں

محمد راشد اطہر

MORE BYمحمد راشد اطہر

    ہے آج مجھ پر عتاب ایسا کہ جیت کر ہار چن رہا ہوں

    میں اپنے ہر سمت دور تک صرف خار ہی خار چن رہا ہوں

    ہوں خواب زندہ تو ذہن انسان ان کی تعبیر مانگتا ہے

    میں اس لیے اپنے سارے خوابوں کو بین دیوار چن رہا ہوں

    عدو سے میں بے خبر نہیں ہوں جواب میں بھی ضرور دوں گا

    میں اس کا ہر وار جھیل کر سب سے کارگر وار چن رہا ہوں

    یہ میرا منشور تو نہیں ہے میں اپنے دشمن کو بھی سزا دوں

    مرے الٰہی میں کیوں قلم چھوڑ کر یہ ہتھیار چن رہا ہوں

    میں اہل مغرب کا منتظر ہوں خدا انہیں کامیاب کر دے

    وہ جلد مرہم تلاش کر لیں میں اپنے بیمار چن رہا ہوں

    یہ راہ حق پر جو گامزن ہیں لگا چکے ہیں سروں کی بازی

    جو سر سلامت رکھے ہوئے ہیں انہیں کو سردار چن رہا ہوں

    مرے نمو سے جو یہ تغیر ہے مجھ میں یہ بھی کمال رب ہے

    میں رب کی عظمت کے ہی تناظر میں کوئی شہکار چن رہا ہوں

    ہے کوئی بولی لگانے والا خرید لے جو ضمیر میرا

    میں ایک ہی خوش نصیب تاجر ہوں جو خریدار چن رہا ہوں

    ابھی اشارا ہوا ہے مجھ کو کہ ساتھ میرے ہوں چند رفقا

    سو واپسی کا ہے در کھلا ہے میں بس وفادار چن رہا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے