ہے عکس ستلج و راوی چناب سورج کا
اس ارض خاک کی ہر شے ہے خواب سورج کا
فلک پہ چاند ستاروں میں بھی نہاں ہے وہی
سمندروں میں بھی سورج سراب سورج کا
نہ تاب لا سکی پل بھر کو بھی نگاہ کلیم
جو کوہ طور سے ابھرا شباب سورج کا
ہے بے شمار اس عالم میں روشنی کے خدا
زمیں پہ سہل نہیں انتخاب سورج کا
وہ ایک ہی ہے ہمیشہ سے اور رہے گا سدا
کبھی نہ ہوگا جہاں میں جواب سورج کا
ردائے ظلمت دنیا مراقؔ کچھ بھی نہیں
مری نظر میں تو شب ہے نقاب سورج کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.