ہے اثر اس طرح دل پر عشق کی تاثیر کا
ہے اثر اس طرح دل پر عشق کی تاثیر کا
آج کل ہے حال جیسا وادئ کشمیر کا
یوں تو دنیا کا کوئی منظر مجھے بھایا نہیں
ہاں مگر شیدا ہوا ہوں میں تری تصویر کا
ہے مری دنیا میں تیری اہمیت کچھ اس طرح
مرتبہ ہے شاعری میں جس طرح سے میرؔ کا
یاد تم آؤ گے مجھ کو میری جاں یہ جان لو
ذکر جب بھی آئے گا میری غزل میں ہیر کا
میں نے تو بس عین لکھا تھا لفافے پر مگر
جانے کیا سمجھا ہے مطلب اس نے اس تحریر کا
تم سے ملنا اور پھر مل کر بچھڑ جانے کا غم
فیصلہ شاید یہی ہے کاتب تقدیر کا
شعر میں نے بھی سنائے خوب راہیؔ رات بھر
ذکر چھیڑا تھا کسی نے بزم میں جب میرؔ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.