ہے اصلیت کہ مرا حسن ظن نہیں معلوم
ہے اصلیت کہ مرا حسن ظن نہیں معلوم
ہوا ہے کون یہ جزو بدن نہیں معلوم
نفس نفس میں دھوئیں کا گمان ہوتا ہے
کہاں چھپا ہے وہ شعلہ فگن نہیں معلوم
کہاں سے آئی ہے ایسی چمک دمک ان میں
یہ کون لوگ ہیں گل پیرہن نہیں معلوم
شعور زیست نہ اظہار مدعائے حیات
کلام کرتے ہیں طرز سخن نہیں معلوم
غضب خدا کا مسیحائے اہل فن وہ ہیں
جنہیں نزاکت ارباب فن نہیں معلوم
نہ تاب دشت نوردی نہ شہریت کی امنگ
مرا جنوں ہو کہاں خیمہ زن نہیں معلوم
بہ قدر حوصلہ حامدؔ غزل سرا ہوں میں
اجارہ داریٔ ارباب فن نہیں معلوم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.