ہے چبھن مستقل قرار کے ساتھ
ہے چبھن مستقل قرار کے ساتھ
پھول ڈالی پہ جیسے خار کے ساتھ
میرے گھر میں بھی کہکشاں کی طرح
ربط قائم ہے انتشار کے ساتھ
صبح کا انتظار ہے لیکن
بے یقینی ہے اعتبار کے ساتھ
خواہش باغباں یہ ہے شاید
زرد رت بھی رہے بہار کے ساتھ
پیڑ نعمت بدست و سر خم ہیں
ہے تفاخر بھی انکسار کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.