ہے دل ہی فقط جگر نہیں ہے
شمشیر تو ہے سپر نہیں ہے
خالی ہے صدف گہر نہیں ہے
ہے آنکھ مگر نظر نہیں ہے
سر سر ہے ترا بغیر سودا
سودا جو ملا تو سر نہیں ہے
آہیں نہیں تیرے دل کی آہیں
جب ان میں کوئی اثر نہیں ہے
بے دانہ اگے تو خاک سے کچھ
دانے میں اگر شجر نہیں ہے
جینے کو تو خواہشیں ہیں لاکھوں
مرنے کو جگر مگر نہیں ہے
وہ یاس کی ہے امیںؔ شب تار
جس شب کی کوئی سحر نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.