ہے انتظار مقدر تو انتظار کرو
ہے انتظار مقدر تو انتظار کرو
پر اپنے دل کی فضا کو بھی خوش گوار کرو
تمہارے پیچھے لگی ہیں اداسیاں کب سے
کسی پڑاؤ پہ رک کر انہیں شکار کرو
ہمارے خوابوں کا در کھٹکھٹاتی رہتی ہیں
تم اپنی یادوں کو سمجھاؤ ہوشیار کرو
بھلی لگے گی یہی زندگی اگر اس میں
خیال و خواب کی دنیا کو بھی شمار کرو
بھروسہ بعد میں کر لینا ساری دنیا پر
تم اپنے آپ پہ تو پہلے اعتبار کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.