ہے کتنا سلیقہ تری گفتار کے اندر
ہے کتنا سلیقہ تری گفتار کے اندر
انکار بھی پوشیدہ ہے اقرار کے اندر
سچائی بھی کہنے کے طریقے ہیں بہت سے
پر خانہ خرابی مرے اظہار کے اندر
اس طرح سے مستور محبت مرے دل میں
جیسے ہو کوئی دائرہ پرکار کے اندر
یارو مجھے عزت مرے اللہ نے دی ہے
تم خامیاں ڈھونڈو مرے کردار کے اندر
یہ تمکنت و منصب و پندار و رعونت
سب چھوڑ دیا کوچۂ دل دار کے اندر
اب اپنے مسیحا کو وہ کس طرح بتائے
جو درد چھپا ہے کسی بیمار کے اندر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.