ہے کوئی مطرب نہ کوئی ساز ہے
ہے کوئی مطرب نہ کوئی ساز ہے
بس مرا نغمہ مری آواز ہے
آدمی کا کب کوئی ہم راز ہے
میرا اپنا تو یہی انداز ہے
جا ہی پہنچوں گا کبھی منزل پہ میں
جذبۂ الفت پر پرواز ہے
زندگی کو جانتا ہوں زندگی
یہ غم دل دار کا اعجاز ہے
غم زدہ دل رہ گیا ہے اور میں
اب نہ وہ غمزے نہ وہ غماز ہے
زندگی کیا زندگی کا دوست کیا
ایک دشمن دوسرا دم باز ہے
ہے شکست و ریخت سامان جنوں
عقل خود بیں مفسدہ پرداز ہے
رہنے دے اللہ والے ہیں کہاں
تو بھی اے واعظ زمانہ ساز ہے
خوشترؔ ان کا بندۂ ناچیز بن
یہ بھی تو اک صورت اعجاز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.