Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے کیا کیوں اور کیسے چھوڑ دے ان سب سوالوں کو

ہدایت اللہ

ہے کیا کیوں اور کیسے چھوڑ دے ان سب سوالوں کو

ہدایت اللہ

MORE BYہدایت اللہ

    ہے کیا کیوں اور کیسے چھوڑ دے ان سب سوالوں کو

    سنبھل جا عقل دل اب جانتا ہے تیری چالوں کو

    عقیدت میں حقیقت گم ہوئی ایسی کہ اب اکثر

    مجسم دیکھتے ہیں ہم خود اپنے ہی خیالوں کو

    زباں بندی کا موسم ہے چمن میں کیا کریں جا کر

    ہر اک بلبل سے کہنا روک رکھے اپنے نالوں کو

    عقیدت فکر کو تقلید پر مجبور کرتی ہے

    مقلد دل بنا دیتا ہے کتنے عقل والوں کو

    بچے گا کیا ہمارے پاس اپنی زندگانی سے

    اگر تفریق کر دیں ہم تمہارے چند سالوں کو

    نہ دروازہ کھلا اس کا نہ ہی آیا گیا کوئی

    تمہارے بعد بس اب دیکھتے ہیں دل کے جالوں کو

    کوئی روزن کوئی کھڑکی کوئی رستہ کہیں پر ہو

    اندھیرے ڈھونڈتے ہیں ہر طرف دن کے اجالوں کو

    پڑے ہیں عقل پہ جو ہر عقیدت مند سالک کی

    نہ جانے کیسے کھولو گے ہدایتؔ ایسے تالوں کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے