ہے مرے ہند کی تہذیب کی پیکر اردو
اپنی مشترکہ وراثت کی ہے دختر اردو
اس کے ہر لفظ میں تہذیب کی نورانی ہے
لفظ تاباں لیے ہے میرے منور اردو
ملک میرے کبھی محسوس کیا ہے تو نے
تیری گفتار میں آ جاتی ہے اکثر اردو
میرؔ و غالبؔ ہوں یا ساحرؔ سے نگینے کتنے
تو نے ہم کو دئے ممتاز سخنور اردو
تیرے شیدائی ہیں پھولوں سے تجھے ڈھک لیں گے
تجھ پہ آئیں گے سیاست کے جو پتھر اردو
ہند کی خاک کا ہر رنگ ملا ہے تجھ میں
ساری ندیوں سے بنی ہے تو سمندر اردو
مجھ کو اب صرف اسی دن کی تمنا ہے سحابؔ
بولی جائے گی مرے ملک میں گھر گھر اردو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.