ہے معمہ مری محبت بھی
ہے معمہ مری محبت بھی
شکر کے ساتھ ہے شکایت بھی
دل کو پیاری ہے جس کی نفرت بھی
کیا ہو گر وہ کرے محبت بھی
دشمن اعتبار ہوتی ہے
بعض حالات میں حقیقت بھی
اسی معمورے میں بنا لی ہے
سادہ لوحوں نے اپنی جنت بھی
اس محبت پہ ناز کیا کیجے
ہو ملی جس میں کچھ مروت بھی
آگ دل کی کسی طرح نہ بجھی
پی کے دیکھی مئے محبت بھی
تیرے کوچے میں جائیں کس منہ سے
کھو چکے ہم تری امانت بھی
ہو بصارت سے کیا امید رضاؔ
دھوکے دیتی ہے جب بصیرت بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.