ہے نظر میں جو بال شیشے کا
کیا یہی ہے زوال شیشے کا
تو نے پتھر پہ رکھ دیا کیسے
دل ہے میرا سنبھال شیشے کا
حشر برپا ہے پتھروں کا جناب
تھوڑا رکھیے خیال شیشے کا
منہ حقیقت سے کیا چھپاتا ہے
خوف دل سے نکال شیشے کا
ٹوٹ کر ایک سے انیک ہوا
بس یہی ہے کمال شیشے کا
تم نے پتھر سے دوستی کر لی
کچھ تو رکھتے خیال شیشے کا
پتھروں کے جہان میں عارفؔ
پڑنے والا ہے کال شیشے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.