ہے پیش نظر شوخیٔ تحریر کسی کی
ہے پیش نظر شوخیٔ تحریر کسی کی
کاغذ پہ اتر آئی ہے تصویر کسی کی
حاصل ہے فراغت تو نہ اتراؤ زیادہ
رہتی ہے نہ رہ پائے گی جاگیر کسی کی
دنیا جسے کہتے ہیں میاں جائے عمل ہے
باتوں سے کہیں بنتی ہے تقدیر کسی کی
کم ظرف قیاس اپنے پہ کر لیتے ہیں خود ہی
ہم شعر میں کرتے نہیں تحقیر کسی کی
کس حال میں یاران عدم ہیں نہیں معلوم
آئی نہ خبر تا دم تحریر کسی کی
اس باب میں احباب کو حاصل ہے فضیلت
کب میری طرف ہوتی ہے تشہیر کسی کی
لگتا ہے کہ دیوانوں کو راس آ گیا زنداں
مدت سے کھڑکتی نہیں زنجیر کسی کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.