ہے پیار مجھ کو کتنا بتانا پڑا اسے
ہے پیار مجھ کو کتنا بتانا پڑا اسے
پھر آخری میں مجھ کو بھلانا پڑا اسے
پہلے تو اس نے پیار جتایا بہت مگر
پھر کیا ہوا کہ چھوڑ کے جانا پڑا اسے
ہر دن میں اس کو یاد بھی آتا تھا اور پھر
مجھ کو یوں ذہن سے بھی مٹانا پڑا اسے
جب تک رہا وہ ساتھ اسے تکلیف تھی بہت
تو فاصلہ یوں مجھ سے بنانا پڑا اسے
رونقؔ نے یہ کہا کہ محبت دکھاوا ہے
یہ بات سچ تھی سچ تو جتانا پڑا اسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.