ہے قید و بند سی حالت مری رہائی میں
ہے قید و بند سی حالت مری رہائی میں
تو سوچتا ہوں خلل ڈال دوں خدائی میں
زمانہ جن کی قیادت میں گامزن تھا وہ لوگ
بھٹک گئے تری آنکھوں کی رہنمائی میں
گزشتہ شب کا کوئی عیش کھل نہیں پاتا
بڑے مزے ہیں یہاں دن کی پارسائی میں
کہاں ہوں میں کہ جو حیرت زدہ زمانہ ہے
کہاں ہو تم کہ جو شامل تھے جگ ہنسائی میں
کچھ اور دیر نہ سورج اگے کہ روشن ہیں
مرے چراغ ہواؤں کی رہنمائی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.