ہے رواں ایک آب جو مجھ میں
ہے رواں ایک آب جو مجھ میں
کوئی رہتا ہے نرم خو مجھ میں
میں سماتا نہیں ہوں عالم میں
اے خدا آ گیا ہے تو مجھ میں
کوئی محشر بپا نہ ہو جائے
جم گیا ہے مرا لہو مجھ میں
دیر و کعبہ نہیں کلیسا میں
کوئی کرتا ہے ہاؤ ہو مجھ میں
تیرا اقرارؔ ہی تو ہے بے شک
رو بہ رو اور کو بہ کو مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.