ہے شور ساحلوں پر سیلاب آ رہا ہے
ہے شور ساحلوں پر سیلاب آ رہا ہے
آنکھوں کو غرق کرنے پھر خواب آ رہا ہے
بس ایک جسم دے کر رخصت کیا تھا اس نے
اور یہ کہا تھا باقی اسباب آ رہا ہے
خاک وصال کیا کیا صورت بدل رہی ہے
سورج گزر چکا ہے مہتاب آ رہا ہے
پانی کے آئنے میں کیا آنکھ پڑ گئی ہے
دریا میں کیسا کیسا گرداب آ رہا ہے
آنکھوں کی پیالیوں میں بارش مچی ہوئی ہے
صحرا میں کوئی منظر شاداب آ رہا ہے
- کتاب : mai.n ronaa chaahtaa huu.n (Pg. 45)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.