ہے سونی سونی ہر اک رہ گزار آخر شب
ہے سونی سونی ہر اک رہ گزار آخر شب
کوئی کسی کا نہیں غم گسار آخر شب
سجی ہوئی جو ستاروں کی انجمن دیکھی
وہ یاد آئے ہیں بے اختیار آخر شب
ہے میری ہمدم و دم ساز میری تنہائی
نفس نفس ہے مرا رازدار آخر شب
نہ جانے بیٹھا ہوں کب سے جنوں کے عالم میں
مجھے کسی کا نہیں انتظار آخر شب
چلی ہے دفعتاً احساس کی وہ پروائی
ہر ایک لمحہ ہوا دل پہ بار آخر شب
مرے سوا یہاں کوئی نہیں مگر پھر بھی
بھٹک رہا ہوں میں دیوانہ وار آخر شب
بساط ذہن پہ کس کس کے نام ابھر آئے
میں کر رہا تھا غموں کا شمار آخر شب
فضا میں چھائی ہے احمدؔ عجب سی بیتابی
صبا ہے کس کے لئے بے قرار آخر شب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.