ہے ترے داغ سے تر سینۂ سوزاں میرا
ہے ترے داغ سے تر سینۂ سوزاں میرا
آب و رنگ آگ سے رکھتا ہے گلستاں میرا
غم کے ہاتھوں نہ رہا کچھ بھی رفو کے قابل
بسکہ سو بار ہوا چاک گریباں میرا
موج دریا کی طرح ضبط میں آ سکتا نہیں
کوئی کیوں کر کہے احوال پریشاں میرا
رو اگر دیجئے اس کو بھی تو کچھ عیب نہیں
آئنے سے بھی گیا کیا دل حیراں میرا
میں تو ظاہر نہ کروں اس کی جفا کو لیکن
چھپ سکے کیوں کہ یقیںؔ زخم نمایاں میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.