ہے تو کوشش یہی دل دشت تمنا نہ بنے
ہے تو کوشش یہی دل دشت تمنا نہ بنے
پھر بھی بنتا ہے جو ویرانہ تو ویرانہ بنے
خاک بھی جل کے ہو پروانہ پھر اس پر یہ ستم
غازۂ شمع بھی خاک پر پروانہ بنے
کچھ ڈھلے رات جو اتریں تری نظریں دل میں
کچھ بنے بات جو تو زینت کاشانہ بنے
جیسے سناٹوں میں دل گم ہے نہ ہو گم کوئی
یوں نہ سنسان ہو یوں گھر کوئی صحرا نہ بنے
وہ جو چاہے تو ملے دولت بیدار جنوں
وہ نہ چاہے تو کوئی کس طرح دیوانہ بنے
سوچتے ہیں کہ اس اک بات کو ہم دیں کیا نام
جو حقیقت میں ڈھلے اور نہ افسانہ بنے
کون سینے سے لگائے پھرے اس دل کو ظفرؔ
ہوش میں آ کے بھی جو ہوش سے بیگانہ بنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.