ہے وجہ تماشائے جہاں دل شکنی بھی
ہے وجہ تماشائے جہاں دل شکنی بھی
منظور ہے اے دوست! یہ نیزے کی انی بھی
شاداب درختوں کے بھی سائے ہیں گریزاں
اک جرم ہوئی میری غریب الوطنی بھی
پیتے ہی رہے گردش ایام کے ہاتھوں
صہبائے ملامت بھی غم طعنہ زنی بھی
سوچا تھا کہ اس بزم میں خاموش رہیں گے
موضوع سخن بن کے رہی کم سخنی بھی
اے سلسلۂ نکہت گیسو کے اسیرو!
ہے عشق میں اک مرحلۂ کوہ کنی بھی
ویران جزیروں کی طرح خشک ہیں آنکھیں
بے کار ہے اے درد تری نالہ زنی بھی
اے نازش صد رنگ نہ کر ان سے تغافل
ہے خاک نشینوں سے تری گل بدنی بھی
- کتاب : Mujalla Dastavez (Pg. 321)
- Author : Aziz Nabeel
- مطبع : Edarah Dastavez (2010)
- اشاعت : 2010
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.