ہیں ایسے بد حواس ہجوم بلا سے ہم
دلچسپ معلومات
(1944 ء)
ہیں ایسے بد حواس ہجوم بلا سے ہم
اپنا سمجھ کے ملتے ہیں ہر آشنا سے ہم
طوفان سے الجھ گئے لے کر خدا کا نام
آخر نجات پا ہی گئے ناخدا سے ہم
پہلا سا وہ جنون محبت نہیں رہا
کچھ کچھ سنبھل گئے ہیں تمہاری دعا سے ہم
یوں مطمئن سے آئے ہیں کھا کر جگر پہ چوٹ
جیسے وہاں گئے تھے اسی مدعا سے ہم
آنے دو التفات میں کچھ اور بھی کمی
مانوس ہو رہے ہیں تمہاری جفا سے ہم
خوئے وفا ملی دل درد آشنا ملا
کیا رہ گیا ہے اور جو نا مانگیں خدا سے ہم
عادت سی ہو گئی ہے شکایات کی ہمیں
بیزار تو نہیں ہیں تمہاری جفا سے ہم
پائے طلب بھی تیز تھا منزل بھی تھی قریب
لیکن نجات پا نہ سکے رہنما سے ہم
دنیا سے کچھ لگاؤ نہ عقبیٰ کی آرزو
تنگ آ گئے ہیں اس دل بے مدعا سے ہم
ہوتے نشاط عشق سے بھی فیضیاب عرشؔ
مجبور ہیں مگر دل غم آشنا سے ہم
- کتاب : Kulliyat-e-Arsh (Pg. 53)
- Author : Arsh Malsiyani
- مطبع : Ali Imran Chaudhary
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.