ہیں بہت کام زندگی کے پاس
ہیں بہت کام زندگی کے پاس
نہیں رکنا ہے بس مجھی کے پاس
ملنے آنا تو ایسے آنا تم
چھوڑ کے وقت کو گھڑی کے پاس
روک رکھا تھا وقت جس کے لیے
نہیں ہے وقت اب اسی کے پاس
دوست ہم ہیں کسی کے ٹھکرائے
جا نہیں سکتے اب کسی کے پاس
دیکھنا کون چاہے وقت اپنا
آنکھ جاتی ہے خود گھڑی کے پاس
یاد آتی ہیں جھیل سی آنکھیں
بیٹھے رہتے ہیں ہم ندی کے پاس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.