ہیں دریچے نہ کھڑکیاں گھر میں
ہیں دریچے نہ کھڑکیاں گھر میں
کیوں بھلا خوش ہوں بیٹیاں گھر میں
اب ہواؤں میں دہشتیں ہیں بہت
چپ سی بیٹھی ہیں تتلیاں گھر میں
کھول ہی دیں گی پول رشتوں کا
بڑھ رہی ہیں جو دوریاں گھر میں
لاڈلی جب گئی ہے اپنے گھر
بے سبب کیوں ہیں سسکیاں گھر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.