Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہیں تیغ ناز یار کے بسمل الگ الگ

اسد علی خان قلق

ہیں تیغ ناز یار کے بسمل الگ الگ

اسد علی خان قلق

MORE BYاسد علی خان قلق

    ہیں تیغ ناز یار کے بسمل الگ الگ

    سینے میں ہیں تپاں جگر و دل الگ الگ

    قاتل تو رشک دیکھ ذرا اپنے کشتوں کا

    مقتل میں بھی تڑپتے ہیں بسمل الگ الگ

    کیا انتظام ہے مرے لیلیٰ جمال کا

    مجنوں رواں ہیں سب پس محفل الگ الگ

    دیکھو بشر میں صنعت خلاق روزگار

    سب ایک ہیں مگر ہے شمائل الگ الگ

    فرماتے ہیں ملاپ کا کرتا ہوں جب سوال

    تو بات کرنے کے نہیں قابل الگ الگ

    اک شیفتہ ہے زلف کا اک مبتلاے رخ

    ہیں شیخ و برہمن ترے قائل الگ الگ

    میرے تمہارے بلبل و گل منہ چڑھیں گے کیا

    دونوں کو کر چکا ہوں میں قائل الگ الگ

    مکر و نفاق عشق سے مدت تلک رہا

    میں دل سے اور مجھ سے مرا دل الگ الگ

    تا ہو تمیز لذت بادام و شہد میں

    بوسوں کا چشم و لب کے ہوں سائل الگ الگ

    کس کس کو دوں میں سخت مصیبت میں جان ہے

    رخسار و زلف مانگتے ہیں دل الگ الگ

    کیا مہر و ماہ کیا گل و شمشاد آئنہ

    سب ہو چکے ہیں تیرے مقابل الگ الگ

    یکتا تو وہ ہے مومن و کافر یہود و گبر

    وحدت کے تیرے سب ہیں یہ قائل الگ الگ

    پائے نگاہ اہل نظر کے پڑے ہیں نیل

    رخسار نازنیں پہ نہیں تل الگ الگ

    آگے تو ساتھ رہتے تھے ہم ہالہ ساں پر اب

    رہتا ہے ہم سے وہ مہ کامل الگ الگ

    انداز و ناز و غمزہ و شوخی و کجروی

    ہیں ایک میرے دم کے یہ قاتل الگ الگ

    قبضے پہ ہاتھ رکھ کے قلقؔ نے ملائی آنکھ

    کل ہر رقیب سے سر محفل الگ الگ

    مأخذ :
    • Mazhar-e-Ishq

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے