ہیں یہاں جو بھی خرابات کہو اچھے ہیں
ہیں یہاں جو بھی خرابات کہو اچھے ہیں
ملک کے جیسے ہوں حالات کہو اچھے ہیں
وہ جو قاتل ہیں انہیں اپنا مسیحا جانو
شہر میں جتنے ہیں بد ذات کہو اچھے ہیں
جو اندھیرے ہیں ہر اک اور انہیں نور کہو
دل دکھاتے ہیں جو کلمات کہو اچھے ہیں
دن بدن ہوتے تماشوں کو کرامات لکھو
سانحے جتنے ہیں صدمات کہو اچھے ہیں
وسوسے اپنے کہیں دفن کرو جاؤ نویدؔ
دل میں بیٹھے ہیں جو خدشات کہو اچھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.