حیرت سے اپنا چہرہ وہ دیکھا کیا گیا
حیرت سے اپنا چہرہ وہ دیکھا کیا گیا
بکھرا ہوا جو دل مرا یکجا کیا گیا
اک عکس کو دوام دلایا گیا ہے آج
کوئی تو کام آنکھ سے اچھا کیا گیا
ہر شخص دیکھتا جسے اپنی نظر سے ہے
کیوں درد سارے شہر پہ افشا کیا گیا
یک لخت واہمے کی چبھن اور بڑھ گئی
جب جستجو کو تن کا لبادہ کیا گیا
یہ دل تغیرات کا مارا ڈسا یہ دل
گلشن کیا گیا کبھی صحرا کیا گیا
دل کو ہمارے وہ ہی دعاؔ توڑتا گیا
جس شخص پر بھی دل سے بھروسا کیا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.