ہلکا جان کے ساری گرانی کھا جائے گا
ہلکا جان کے ساری گرانی کھا جائے گا
موتی موتی آنکھ کا پانی کھا جائے گا
پکے ہوئے سینے سے رستا کالا زہر
یہ عفریت تو کچی جوانی کھا جائے گا
لاکھ کی چوڑی ماتھا کندن کر ڈالے گی
پاؤں کا پہیا روپ کہانی کھا جائے گا
زر دانوں کے بیچ میں پلتا گھیروا ناگ
پگھلی ہوئی سرسوں کی نشانی کھا جائے گا
چھ طرفوں کی آگ پلائے گا سادھو کو
ساتویں سمت کا شعلہ گیانی کھا جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.