حلقۂ زلف سیہ فام الٰہی توبہ
عشق کی کوشش ناکام الٰہی توبہ
کوکو کولا سے بہک جائیں جو وہ رند ہیں ہم
وسکی و ٹھرا کا اک جام الٰہی توبہ
ہر قدم پر اسے کانٹے ہی بچھاتے دیکھا
کہنے کو ہے بت گلفام الٰہی توبہ
پہلے ہم بیمہ کرا لیں تو محبت بھی کریں
موت آتی ہے بہر گام الٰہی توبہ
ساقیا ہم تو نگاہوں سے ہی پی جاتے ہیں
رند پابند مے و جام الٰہی توبہ
پہلے تو قدر ہوا کرتی تھی حسن دل کی
معتبر اب ہے مگر جام الٰہی توبہ
ان کے کردار سے شیطان بھی شرماتا ہے
منہ میں جن کے ہے ہرے رام الٰہی توبہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.