ہم ایسے لوگ ترا در تلاش کرتے ہیں
ہم ایسے لوگ ترا در تلاش کرتے ہیں
پھر اس کے بعد مقدر تلاش کرتے ہیں
بھٹکتے پھرتے ہیں دنیا میں زندگی کی طرح
بہ وقت شام مگر گھر تلاش کرتے ہیں
تمہارے ساتھ میسر تھی ہر خوشی ہم کو
تمہارے بعد تو اکثر تلاش کرتے ہیں
بکھر سی جاتی ہے یہ زندگی جہاں اکثر
نظر کو ایسے ہی منظر تلاش کرتے ہیں
تلاش میں نہیں ہوں گے یہ کامیاب کبھی
یہاں جو تجھ سے بھی بہتر تلاش کرتے ہیں
یہ گاؤں اس کی جدائی میں ہے بہت غمگیں
سو اس کو شہر میں جا کر تلاش کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.