ہم اپنے چراغوں کی حفاظت نہیں کرتے
ہم اپنے چراغوں کی حفاظت نہیں کرتے
یعنی کہ اجالوں کی حمایت نہیں کرتے
کرتے ہیں وہی کام جو کرنا ہی نہیں ہے
کرنا ہے جسے کرنے کی ہمت نہیں کرتے
گھر بار میں برکت کی علامت ہیں یہ بہنیں
بہنوں میں ہی تقسیم وراثت نہیں کرتے
اس عہد کے بچوں میں ہے تہذیب کا فقدان
محفل میں بزرگوں کی رعایت نہیں کرتے
اس دور ترقی کا اثر دیکھیے ہم لوگ
مسجد تو بناتے ہیں عبادت نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.