ہم بانسری پر موت کی گاتے رہے نغمہ ترا
دلچسپ معلومات
''ابن انشاء کی یاد .. میں یہ غزل خود ابن انشا کی مشہور زمین میں ہے جس کا مصرع ہے ''کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
ہم بانسری پر موت کی گاتے رہے نغمہ ترا
اے زندگی اے زندگی رتبہ رہے بالا ترا
اپنا مقدر تھا یہی اے منبع آسودگی
بس تشنگی بس تشنگی گو پاس تھا دریا ترا
اس گام سے اس گام تک زنجیر غم کے فاصلے
منزل تو کیا ہم کو ملے، چلتا رہے رستا ترا
تو کون تھا کیا نام تھا تجھ سے ہمیں کیا کام تھا
ہے پردۂ دل پر ابھی دھندلا سا اک چہرہ ترا
سورج ہے گو نا مہرباں ہے سر پہ نیلا سائباں
اے آسماں اے آسماں دائم رہے سایہ ترا
- کتاب : تیری صدا کا انتظار (Pg. 49)
- Author : خلیل الرحمن اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.