ہم بھی دیوانے تم بھی دوانے
ہم بھی دیوانے تم بھی دوانے
دیکھ رہے ہیں خواب سہانے
جنگل جنگل صحرا صحرا
ہم بھی گئے تھے خاک اڑانے
شب بھر جانے نیند کہاں تھی
صبح کو آئی رسم نبھانے
اک شاعر کی موت ہوئی ہے
کس کو بلائیں نعش اٹھانے
دامن پر کچھ داغ لگے پھر
نکلے جو اک داغ مٹانے
شہر میں کس کو اپنا کہیں ہم
درد ہمارا کوئی نہ جانے
آج ضیاؔ پھر یاد وہ آئے
رسنے لگے ہیں زخم پرانے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.