ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو یاد آئے کبھی تو مت رونا
ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو یاد آئے کبھی تو مت رونا
اس دل کو تسلی دے دینا گھبرائے کبھی تو مت رونا
اک خواب سا دیکھا تھا ہم نے جب آنکھ کھلی وہ ٹوٹ گیا
یہ پیار اگر سپنا بن کر تڑپائے کبھی تو مت رونا
تم میرے خیالوں میں کھو کر برباد نہ کرنا جیون کو
جب کوئی سہیلی بات تمہیں سمجھائے کبھی تو مت رونا
جیون کے سفر میں تنہائی مجھ کو تو نہ زندہ چھوڑے گی
مرنے کی خبر اے جان جگر مل جائے کبھی تو مت رونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.