ہم چور نہیں ہیں نہ اٹھا تو ہمیں در سے
ہم چور نہیں ہیں نہ اٹھا تو ہمیں در سے
کچھ بھاگ نہیں جائیں گے لے کر ترے گھر سے
کس طرح نکالوں ترے ناوک کو جگر سے
مہماں کو نکالا ہے کسی نے کہیں گھر سے
یہ دیکھتے جاتے ہیں کوئی دیکھ نہ پائے
آتے ہیں مرے گھر کو جو وہ غیر کے گھر سے
اول تو ترے کوچے میں جانے نہیں پاتا
اور جاتا ہے کوئی تو کفن باندھ کے سر سے
صحرا میں ہے یا کوہ میں ہے کچھ نہیں معلوم
محمودؔ کو مدت ہوئی نکلے ہوئے گھر سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.