ہم درد محبت کا مداوا نہیں کرتے
ہم درد محبت کا مداوا نہیں کرتے
کچھ بھی ہو مگر عرض تمنا نہیں کرتے
خود ذات پہ اپنی جو بھروسا نہیں کرتے
دنیا میں کبھی نام وہ پیدا نہیں کرتے
منزل کی طرف بڑھتے ہیں منزل کے مسافر
ہو جان کا خطرہ بھی تو پروا نہیں کرتے
جو رند ہیں میخانے کے آداب سے واقف
خم بھی جو چڑھا جائیں تو بہکا نہیں کرتے
دیکھا نہ کبھی حسن کو گستاخ نظر سے
ہم خواب کے عالم میں بھی ایسا نہیں کرتے
جو عزت و خودداری کے ہیں قدر شناسا
وہ عزت و خودداری کا سودا نہیں کرتے
ہم دیکھتے ہیں ایک نظر اس کو سر عام
چھپ چھپ کے کبھی حسن کو دیکھا نہیں کرتے
وہ لوگ جو ہیں واقف تقدیس غم و درد
برباد غم و درد کی دنیا نہیں کرتے
ہے اپنے تئیں حرمت فن جان سے بڑھ کر
ہم حرمت فن کو کبھی رسوا نہیں کرتے
مغمومؔ جنہیں واسطہ ہے نقد و نظر سے
تعریف کسی کی بھی وہ بے جا نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.