ہم دل افگاروں پہ اتنی سی عنایت بھی نہیں
ہم دل افگاروں پہ اتنی سی عنایت بھی نہیں
ان کی جانب سے تڑپنے کی اجازت بھی نہیں
اس روش کو ہائے اس کافر ادا کی کیا کہوں
مجھ سے نفرت بھی نہیں ہے اور الفت بھی نہیں
میرے نالوں سے لرزتا تھا کبھی چرخ کہن
اب تو فریاد و فغاں کرنے کی طاقت بھی نہیں
جو شجر خون جگر سے ہم نے سینچے تھے کبھی
ان کے سائے میں ٹھہرنے کی اجازت بھی نہیں
اللہ اللہ کیسا وقت آیا ہے گلشن پر نریشؔ
دل کشی تو دل کشی پھولوں میں نکہت بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.