ہم دوانوں کی ہے پہچان ہمیشہ کے لئے
ہم دوانوں کی ہے پہچان ہمیشہ کے لئے
چاک رکھتے ہیں گریبان ہمیشہ کے لئے
مٹ ہی جاتے ہیں یہاں نام و نسب جاہ و حشم
کون آیا ہے مری جان ہمیشہ کے لئے
اپنے اعمال پہ ہر وقت نظر لازم ہے
مختصر رکھیے گا سامان ہمیشہ کے لئے
خاک ہو کر بھی پہنتا ہے تکبر کا لباس
کیوں بھلا حضرت انسان ہمیشہ کے لئے
پھر بھلا کون رہ زیست پہ ٹھہرے سنبھلے
ڈگمگا جائے اگر دھیان ہمیشہ کے لئے
کاش ہو جائے مکمل تو ملے دل کو سکوں
عشق کا کوئی بھی پیمان ہمیشہ کے لئے
دولت دست ہنر دیکھ کے اشرفؔ اپنی
لوگ ہو جائیں گے حیران ہمیشہ کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.