ہم گدھے کو گدھا سمجھتے ہیں
ہم گدھے کو گدھا سمجھتے ہیں
وہ ہمیں جانے کیا سمجھتے ہیں
رہزنو اس طرح سے کام کرو
سب مجھے رہنما سمجھتے ہیں
جن کو غوطے نہ لگ سکے وہ لوگ
ناخدا کو خدا سمجھتے ہیں
زندگی بھر کی کوششوں کا حصول
وہ مرا مدعا سمجھتے ہیں
لوگ کہتے ہیں بے وفا مجھ کو
اور تمہیں با وفا سمجھتے ہیں
چیختے کیوں ہو حضرت ناصح
ہم تمہارا کہا سمجھتے ہیں
یہ کسی بھیڑیے کے پنجے ہیں
ہم ترے نقش پا سمجھتے ہیں
غیر سے ان کا ربط بھی سمجھیں
جو انہیں بے وفا سمجھتے ہیں
ان کی آنکھیں جو تیری آنکھوں کو
کچھ نہیں میکدہ سمجھتے ہیں
میں ہوں اولاد کی جگہ استادؔ
جانے یہ لوگ کیا سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.