ہم گرچہ نہیں لائق دربار تمہارے
ہم گرچہ نہیں لائق دربار تمہارے
مشہور تو ہیں بندۂ سرکار تمہارے
زندہ کو تو مردہ کریں اور مردہ کو زندہ
ہیں دونوں صفت آنکھوں سے اظہار تمہارے
مقتل میں جو آؤ تو نہ لو ہاتھ میں شمشیر
بس کرتے ہیں دو ابروئے خم دار تمہارے
یوسف کی تو عاشق تھی فقط ایک زلیخا
یوسف سے ہزاروں ہیں خریدار تمہارے
خاموشؔ نہیں قابل محفل ہے کسی طور
رہنے دو اسے بس پس دیوار تمہارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.