ہم حادثات غم سے جو ہارے کبھی کبھی
ہم حادثات غم سے جو ہارے کبھی کبھی
بے ساختہ تمہی کو پکارے کبھی کبھی
افسوس دل سمجھ نہ سکا ان کی شوخیاں
ان کی نظر کے تھے جو اشارے کبھی کبھی
دست اجل سے دست و گریباں بھی ہو گئے
تیغ نگاہ ناز کے مارے کبھی کبھی
یہ عین شین قاف کہاں سب پہ مہربان
ملتے کسی کسی کو ہیں سارے کبھی کبھی
گردش فلک کی چھوڑ دے تو یہ کریں اسیر
زلفوں کے یہ جو خم ہیں تمھارے کبھی کبھی
بے چین کان شور سلاسل پہ دھر کے سن
زنداں سے کوئی تجھ کو پکارے کبھی کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.