ہم ہیں بنیاد تو ہر شخص منارے جیسا
ہم ہیں بنیاد تو ہر شخص منارے جیسا
ہم کو ملتا ہی نہیں کوئی ہمارے جیسا
آج بستی میں ہماری ہے عجب ہی رونق
آج نکلا ہے یہاں چاند تمہارے جیسا
کیا بھلا ان سے جدا میری ہے پہچان کوئی
وہ سمندر کی طرح ہیں میں کنارے جیسا
حال کچھ دل کا ہوا گردش دوراں کے سبب
کسی مفلس کے بلکتے ہوئے پیارے جیسا
روز لڑتا ہے وہ اندر کے اندھیروں سے حیاتؔ
آپ کو لگتا ہے جو شخص ستارے جیسا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.