Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم ہیں مشتاق لقا ہم کو وہ ٹالیں کیوں کر

حامد حسین حامد

ہم ہیں مشتاق لقا ہم کو وہ ٹالیں کیوں کر

حامد حسین حامد

MORE BYحامد حسین حامد

    ہم ہیں مشتاق لقا ہم کو وہ ٹالیں کیوں کر

    اور ٹالیں بھی تو ہم دل کو سنبھالیں کیوں کر

    ظلم کرنے کو وہ کہتے ہیں برابر ہم سے

    فکر یہ ہے کہ اسے بزم سے ٹالیں کیوں کر

    ہر گھڑی ظلم و ستم کا انہیں رہتا ہے خیال

    اپنے عاشق کی تمنا وہ نکالیں کیوں کر

    شرم آتی ہے انہیں کر کے جفا حضرت دل

    سامنے آپ کے وہ نام وفا لیں کیوں کر

    نالہ کرتے ہیں جو عاشق تو وہ ہوتے ہیں خفا

    منہ سے اب حرف تمنا یہ نکالیں کیوں کر

    رفتہ رفتہ ستم چرخ کے عادی ہوں گے

    یک بیک بار گراں سر پہ اٹھا لیں کیوں کر

    دل لیا تھا مرا بچپن میں اسی دن کے لئے

    پھر چلیں آپ جواں ہو کے نہ چالیں کیوں کر

    اس کے کوچہ سے نکلنا تو ہے آساں اپنا

    لیکن ارماں دل شیدا سے نکالیں کیوں کر

    ناز اٹھانے کو تو حامدؔ بھی وہاں جا بیٹھے

    اب سنبھلتا نہیں دل ان سے سنبھالیں کیوں کر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے