ہم حفاظت سے زر دیدۂ تر رکھتے ہیں
ہم حفاظت سے زر دیدۂ تر رکھتے ہیں
اور صرفے کو دل و جان و جگر رکھتے ہیں
تاکہ آسان سفر ہجر کا ہو جائے ذرا
یاد کی راہ میں سرسبز شجر رکھتے ہیں
دست قاتل سے بہت دور چلے ہیں تو مگر
پاس میں تحفتاً اس تیغ کا ڈر رکھتے ہیں
ہم تو آزادؔ ہیں سیلانی ہیں بنجارے ہیں
ویسے کہنے کو کئی شہروں میں گھر رکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.