ہم ہوئے ہوں کہ دل ہوا برباد
ہم ہوئے ہوں کہ دل ہوا برباد
عشق نے سب کو کر دیا برباد
ہم سے ملتے ہوئے بھی حیرت ہے
وقت ہوتا ہے آپ کا برباد
یہ پری چہرہ لوگ کیا سمجھیں
کون کس وقت ہو گیا برباد
قدر ماں باپ کی نہ کی جس نے
دیکھنا اس کو وہ ہوا برباد
شوق اس میں بہت ضروری ہے
ہو نہ جائے کہیں دعا برباد
آہ لینا نہ تم دکھے دل کی
کر نہ دے تم کو بد دعا برباد
آڑے وقتوں میں کام آئے گا
پیسہ مت کرنا ہاتھ کا برباد
وعدہ کر کے بھی وہ نہیں آیا
ہو گیا میرا رت جگا برباد
کس کی باتوں میں آ گئے زاہدؔ
کون تم کو یہ کر گیا برباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.